ومبلڈن تماشائیوں سے متعلق سوال ، نوواک جوکووچ انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے

ومبلڈن تماشائیوں سے متعلق سوال ،  نوواک جوکووچ انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے

لندن (سپورٹس ڈیسک )ومبلڈن کے تماشائیوں سے متعلق صحافی سوال پر سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے ۔

 نوواک جوکووچ نے کہا کہ میں نے میچ کے بعد انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ سٹیڈیم میں موجود زیادہ تر لوگ عزت دار ہیں اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جب مجھے لگا کہ تماشائی لائن کراس کر رہے ہیں تب میں نے ردعمل کا اظہار کیا اور مجھے اپنے الفاظ یا عمل پر کوئی افسوس نہیں ہے ۔انٹرویو کے دوران جب ان سے پھر تماشائیوں کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ برہم ہو گئے اور کہا کہ کیا آپ کے پاس تماشائیوں کے علاوہ کوئی اور سوال ہے ؟۔

 اس واقعے کے حوالے سے یہ تیسرا سوال ہے ۔جس کے بعد نوواک جوکووچ 98 سیکنڈ میں ہی انٹرویو سے چلے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں