کپل دیو کا بلڈ کینسر کے شکار کرکٹر کیلئے پنشن دینے کا اعلان

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹیم کو پہلی بار 1983 میں ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کپل دیو نے سابق کرکٹر کرکٹر انوشمن گائیکواڈ کے علاج کیلئے اپنی پنشن دینے کا اعلان کردیا۔ کپل دیو نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے ۔۔
کہ وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر انوشمن گائیکواڈ کی مالی مدد کرے جو اس وقت بلڈ کیسنر کا شکار اور لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔کپل دیو نے کہا کہ ان کے ساتھ کھیلنے والے باقی کھلاڑی جن میں سنیل گواسکر، سندیپ پٹیل، مدن لال، روی شاستری، کیرتی آزاد اور دیگر کھلاڑی بھی گائیکواڈ کے علاج کے لیے امداد جمع کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ امید ہے کہ بی سی سی آئی اس معاملے کو دیکھے گا اور گائیکواڈ کے علاج کے لیے مالی امداد کرے گا۔ خوشی ہے کہ آج کے کھلاڑی اچھے پیسے کما رہے ہیں، ہمارے وقت بورڈ کے پاس اتنا پیسہ نہیں تھا، آج انہیں سابقہ کھلاڑیوں کا خیال رکھنا چاہیے مگر بدقسمتی سے ہمارے پاس کوئی سسٹم نہیں ہے ۔