1گیند پر13رنز: یشسوی جیسوال کا زمبابوے کیخلاف عالمی ریکارڈ

1گیند پر13رنز: یشسوی جیسوال  کا زمبابوے کیخلاف عالمی ریکارڈ

ہرارے (سپورٹس ڈیسک )ایک بال پر 13 رنز بناکر بھارت نے زمبابوے کیخلاف میچ میں منفردعالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔اتوار کو ہرارے میں میچ میں زمبابوے نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم کی طرف سے سکندر رضا پہلا اوور کرانے کیلئے آئے ۔۔

انہوں نے پہلی ہی گیند اونچی فل ٹاس کرائی جس پر بھارتی بلے باز یاشاسوی جیسوال نے ڈیپ سکوائر لیگ پر آرام سے چھکا لگا دیا۔امپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا اور یوں بھارت کو بغیر کسی گیند کے 7 رنز حاصل ہوئے اور ساتھ میں فری ہٹ بھی مل گئی۔سکندر رضا کی اگلی گیند پر جیسوال نے ایک بار پھر لگاتار دوسرا چھکا لگاتے ہوئے گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچادیا۔یوں جیسوال کرکٹ میں پہلی قانونی بال پر 12 رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں