پی سی بی نے ٹونی ہیمنگ کو چیف کیوریٹر مقرر کردیا

پی سی بی نے ٹونی ہیمنگ  کو چیف کیوریٹر مقرر کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی سی بی نے ٹونی ہیمنگ کو دو سالہ معاہدے کے تحت نیا چیف کیوریٹر مقرر کردیا۔

ویسٹرن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹونی ہیمنگ اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے کل لاہور پہنچیں گے ۔ہیمنگ کی فوری ذمہ داریوں میں سے ایک بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پانچ ٹیسٹ میچوں کے لیے پچز تیار کرنا ہے ۔ہیمنگ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی پچز کی تیاریوں کی بھی نگرانی کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں