بنگلادیش اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اگست اور نومبر پاکستان کادورہ کرینگی

 بنگلادیش اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اگست اور نومبر پاکستان کادورہ کرینگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس بنگلادیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں دورہ کریں گی۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے۔۔

 کہ دونوں ٹیمیں بالترتیب اگست اور نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گی، بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں 2 چار روزہ جبکہ 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلا 4 روزہ میچ 11 سے 14 نومبر جبکہ دوسرا 4 روزہ میچ 18 سے 21 نومبر تک کھیلے گی ، ون ڈے میچز 25، 27 اور 29 نومبر کو ہونگے ۔

،دونوں ٹیموں کیساتھ میچز کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں