حاملہ ہونے کے باوجود مصری ایتھلیٹ کی اولمپکس میں شرکت، پہلا مقابلہ بھی جیتا

حاملہ ہونے کے باوجود مصری ایتھلیٹ کی  اولمپکس میں شرکت، پہلا مقابلہ بھی جیتا

پیرس (سپورٹس ڈیسک )مصر کی خاتون ایتھلیٹ ندا حافظ نے حاملہ ہونے کے باوجود پیرس اولمپکس میں شرکت کی اور پہلے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے سب کے دل جیت لیے ۔

مصر کی ندا حافظ نے امید سے ہونے کے باوجود پیرس اولمپکس میں فینسنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔26 سالہ تلوار باز نے پہلا انفرادی مقابلہ جیتا لیکن پھر وہ راؤنڈ آف 16 میں ناک آؤٹ ہو گئیں۔ندا حافظ نے 7 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا اور لکھا کہ امید سے ہونے کے باوجود مقابلہ کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے ، مجھے اپنے ہونے والے بچے کے ساتھ کئی چیلنجز کا سامنا رہا، یہ چیلنجز جسمانی اور جذباتی تھے ۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے میرے شوہر اور فیملی کا اعتماد ملا جو میں یہاں تک پہنچی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں