ہربھجن سنگھ نے صحافی کیساتھ بدتمیزی کر ڈالی

ہربھجن سنگھ نے صحافی  کیساتھ بدتمیزی کر ڈالی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ ایک مرتبہ پھر اوبھی حرکتوں اُتر آئے ، صحافی کیساتھ بھی بدتمیزی کرڈالی۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مقامی صحافی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔۔

 اور ہربھجن کی گیندبازی پر شاہد آفریدی کے 4چھکوں کی تصویر لگائی جس پر سابق بھارتی کرکٹر برہم ہوگئے ،انہوں نے صحافی فرید خان کی یوسٹ پر ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے جواب دیا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن ا صل مسئلہ کیا ہے میں تمہیں بتاتا ہوں! یہاں سے (ایف) ہوجاؤ، تمہیں ایف کا مطلب تو سمھ آگیا ہوگا یا سمجھاؤں۔براہ کرم (ایف) کا یہ مطلب نہ سوچیں! آپ جانتے ہیں میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں