پیرس اولمپکس:بھارتی شوٹر کے معاہدوں کی فیس کروڑوں میں چلی گئی

پیرس اولمپکس:بھارتی شوٹر کے  معاہدوں کی فیس کروڑوں میں چلی گئی

پیرس(سپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپکس میں بھارت کی جانب سے دو برانز میڈلز جیتنے والی شوٹر منو بھاکر کے وارے نیارے ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اولمپک میڈلز کے بعد معاہدوں کے لیے 40 برانڈز نے منو بھاکر سے رابطے کر لیے ہیں۔ منو بھاکر کے معاہدے کرنے کی فیس 20 لاکھ سے بڑھ کر کروڑوں میں چلی گئی ہے ۔اس بارے میں سپورٹس کمپنی کا کہنا ہے کہ سپانسر شپ معاہدوں کے لیے 40 برانڈز نے رابطے کیے ہیں اور ہم طویل المدتی معاہدے کرنے کے خواہش مند ہیں جب کہ دو تین معاہدے ہو چکے ہیں۔ معاہدہ اب 20 ،25 لاکھ سے ایک سال کے لیے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ 

 

ایک سے 3 ماہ کے ڈیجیٹل معاہدوں کی آفرز ہیں لیکن طویل المدتی معاہدے چاہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں