بابر اعظم، ارشد ندیم کو مبارکباد ی پیغام میں غلطی کر بیٹھے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کو مبارک باد کے اپنے پیغام میں ایک غلطی کر بیٹھے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ\' 30 سال بعد پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا ہے ، اس ناقابل یقین کامیابی کے لیے ارشد ندیم کو بہت بہت مبارکباد، انہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا\'۔ اب اس پیغام میں بابر سے غلطی یہ ہوئی کہ پاکستان نے اولمپکس میں 30 سال بعد گولڈ میڈل نہیں جیتا بلکہ 40 سال بعد طلائی تمغہ حاصل کیا ہے ۔