پاک بنگلہ دیش میچز کے موقع پر رینجرز طلب کئے جانے کا امکان

پاک بنگلہ دیش میچز کے موقع پر  رینجرز طلب کئے جانے کا امکان

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد سمیت شہر لاہور میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچز کے موقع پر فوج اور رینجرز طلب کی جا سکتی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ فوج اور رینجرز محکمہ داخلہ پنجاب لاہور پولیس کی درخواست پر طلب کر سکتا ہے تاہم لاہور پولیس نے اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کو تاحال کوئی مراسلہ ارسال نہیں کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں