کھیلوں کی دنیا:-’’27سالہ ارشدندیم شادی شدہ 2بیٹوں اور ایک بیٹی کے باپ ‘‘

’’27سالہ ارشدندیم شادی شدہ 2بیٹوں اور ایک بیٹی کے باپ ‘‘

’’27سالہ ارشدندیم شادی شدہ  2بیٹوں اور ایک بیٹی کے باپ ‘‘

میاں چنوں (سپورٹس ڈیسک )اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے 27سالہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈسٹرکٹ خانیوال ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر رشید احمد ساقی نے عالمی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں ارشد ندیم کو مذاقاً کہتا تھا کہ اولمپکس میں شرکت کا خواب پورا ہو جائے تو پھر شادی کرنا، لیکن گاؤں میں شادیاں کم عمری اور جلدی ہو جایا کرتی ہیں اس لئے اس کی بھی ہوگئی ۔2جنوری 1997کوپیداہونیوالے ارشد ندیم کا سفر میاں چنوں کے گھاس والے میدان سے شروع ہوا جو اُنہیں انٹرنیشنل مقابلوں میں لے گیا۔ارشد ندیم ایک سمجھدار ایتھلیٹ ہیں جو بہت جلدی سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جو کام ایک عام ایتھلیٹ چھ ماہ میں کرتا ہے ارشد وہ کام ایک ماہ میں کر لیتے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں