دوسراویمنز ون ڈے ،آئرلینڈ نے سری لنکا کو 15رنزسے مات دیدی

 دوسراویمنز ون ڈے ،آئرلینڈ نے سری لنکا کو 15رنزسے مات دیدی

بیلفاسٹ (سپورٹس ڈیسک)ویمنز ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے سری لنکا کو 15رنز سے ہراکر3میچزکی سیریز میں 2-0کی واضح برتری حاصل کرلی ۔

آئرلینڈ ویمنز نے 5وکٹوں پر 255رنزبنائے ،پلیئر آف دی میچ لیہہ پال 81،ایمی ہنٹر 66اور ربیکا سٹوکل 53رنزناٹ آؤٹ بناکر قابل ذکر رہیں ۔سری لنکا کی ٹیم 48اوورزمیں 240رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی ،ہرشیتھا سمارا وکرما کے 105رنز کی شاندار اننگز بھی شکست کا دھبہ مٹانے میں ناکام رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں