انڈر 19ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2025کے شیڈول کا اعلان

 انڈر 19ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2025کے شیڈول کا اعلان

کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

ملائیشیا میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی ویمن انڈر 19 ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی، ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔گروپ اے میں بھارت، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور ملائیشیا، گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، آئر لینڈ اور یو ایس، گروپ سی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افریقہ کوالیفائر اور سماؤ جبکہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، ایشیا کوالیفائر اورسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سپر 6 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔گروپ اے اور ڈی کی ٹاپ 3، 3 ٹیمیں گروپ 1 اور بی اور سی کی ٹاپ 3، 3 ٹیمیں گروپ 2 میں شامل ہوں گی۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 31 جنوری کو جبکہ فائنل 2 فروری کو ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں