انگلش فٹبال پریمیئر لیگ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کا چیلسی کو 2-0سے ہراکرفاتحانہ آغاز

 انگلش فٹبال پریمیئر لیگ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کا چیلسی  کو 2-0سے ہراکرفاتحانہ آغاز

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے اپنے ابتدائی میچ میں چیلسی کو 2-0سے شکست دیکر فاتحانہ آغازکیا ۔

پہلے میچ ویک کے دیگر میچز میں برینٹ فورڈ نے کرسٹل پیلس کو 2-1،مانچسٹر یونائیٹڈ نے فلہم کو 1-0،لیورپول نے آئی پی ایس وچ کو 2-0،آرسنل نے وولورہمپٹن وانڈررزکو 2-0،برائٹون اینڈ ہوو البائن نے ایورٹن کو 3-0،نیوکیسل یونائیٹڈ نے ساؤتھمپٹن کو 1-0اور آسٹن ولا نے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو 2-1سے ہرادیا ۔بورنے ماؤتھ اور نوٹنگھم فاریسٹ کا میچ 1-1گول سے برابررہا،پہلے میچ ویک کا آخری میچ کل ٹوٹنہم اور لیسسٹر شائر کے درمیان کھیلاجائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں