ایم ایم اے ایشین چیمپئن شپ پاکستانی فائٹرنے بھارتی حریف کو ایک منٹ میں زیر کرلیا

ایم ایم اے ایشین چیمپئن شپ پاکستانی فائٹرنے بھارتی حریف کو ایک منٹ میں زیر کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس کی ایشین چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔

قومی فائٹر رضوان علی نے بھارتی فائٹر سری کانت شیکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی جبکہ قومی فائٹر ضیا مشوانی نے بھارتی حریف بھرت کھنڈارے کو ایک منٹ میں ہی زیر کرلیا۔اسماعیل خان نے دوسرے راؤنڈ میں قازقستان کے زاکانشا کیخلاف میدان مارلیا،عباس خان نے مصر کے آدم محمد کو ہرا کر فتح سمیٹی۔ایونٹ  میں 16 ممالک کے 180 فائٹرز شریک ہیں، فائنل مقابلے 22 اگست کو ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں