قومی ہاکی ٹیم ادھارکی ٹکٹوں پر چین گئی :صدر پی ایچ ایف

قومی ہاکی ٹیم ادھارکی ٹکٹوں پر چین گئی :صدر پی ایچ ایف

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر ایشین ہاکی چیمپئن شپ کیلئے چین گئی ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں دلاسہ دیا گیا ہے کہ پیسہ مل جائے گا، ہاکی پر توجہ کی ضرورت ہے ، وزیراعظم شہباز شریف ہاکی کے لیے خصوصی گرانٹ دیں۔ روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ٹف ہوگا، وہ رینکنگ میں پاکستان سے بہتر ہیں۔ پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کے لیے اگلے ہفتے کراچی جائیں گے ، ایدھی ہاکی سٹیڈیم کا چارج واپس لے کر فیڈریشن کی رٹ قائم کروں گا۔ آئی جی سندھ کو ایدھی ہاکی سٹیڈیم کا چارج لینے کے لیے خط لکھ رہے ہیں، متوازی فیڈریشن بنانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی کانگریس نے منظوری دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں