سب کو کپتان بنا دیا، رضوان ہی باقی رہ گئے :حسن رضا

سب کو کپتان بنا دیا، رضوان ہی باقی رہ گئے :حسن رضا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا نے کہا ہے کہ سب کو کپتان بنا دیا، رضوان کو ہی کپتانی دینا رہ گئی ہے ۔

 چیئرمین پی سی بی اسی کو ہونا چاہیے جو کرکٹ کھیلا ہوا ہو۔حسن رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں گراس روٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کا انفراسٹرکچر کمزور ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں تسلسل نہیں، چیئرمین تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ کا دنیا میں نام ہوتا تھا، ویسٹ انڈینز بھی ہم سے ڈرتے تھے ۔نوجوان بیٹر صائم ایوب کی بات کرتے ہوئے حسن رضا کا کہنا تھا کہ صائم ٹی ٹونٹی سے آئے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیل گئے ، ٹیسٹ کرکٹ کی کوئی حیثیت بنانی پڑے گی۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کو 80 اوورز گراؤنڈ میں کھڑے ہونے کی پریکٹس کروانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز کیا کر رہے ہیں، بیٹرز ہمارے سپنرز پر آؤٹ ہو رہے ہیں۔ بابراعظم بہت پریشر میں کردئیے گئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ یونس خان اور محمد یوسف کے بعد بابر اعظم پاکستان کو ایک ٹیکنیکل بیٹر ملے ہیں۔ بابر اعظم کے سٹرائیک ریٹ پر بات شروع کردی جاتی ہے ۔ مصباح الحق کو بھی ٹک ٹک کہتے تھے لیکن انہوں نے ویون رچرڈز کا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔ کپتان شان مسعود کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن رضا کا کہنا تھا کہ شان کو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کپتانی کا موقع دینا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں