ریٹائرمنٹ کا تاثر مسترد ،سرفراز کاکرکٹ جاری رکھنے کا عزم

 ریٹائرمنٹ کا تاثر مسترد ،سرفراز کاکرکٹ جاری رکھنے کا عزم

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر سرفراز احمد اس ماہ ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز ٹیم کے مینٹور ہوں گے ۔

 سرفراز احمد کا ڈولفنز ٹیم کا مینٹور مقرر کئے جانے پر کہنا ہے کہ اعلیٰ درجے کی ڈولفنز کا مینٹور بننا میرے لئے ایک نیا تجربہ ہے ،اس ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے متوقع ہیں، جو چیز میرے اس رول کو مزید دلچسپ اور چیلنجنگ بناتی ہے وہ یہ ہے کہ میں بحیثیت کھلاڑی بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لوں گا، میرا جذبہ اور ہر میچ جیتنے کی امنگ ہمیشہ کی طرح مضبوط ہے ، سرفراز احمد نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے تاثر کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ ابھی کرکٹ جاری رکھنا چاہتا ہوں جب مجھے لگے گا تو خود ہی چھوڑ دوں گا۔ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا، سینٹرل کنٹریکٹ کے فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا تو ضرور فٹنس ٹیسٹ دوں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں