پاکستان کیخلاف تاریخی فتح، شانتو میسی کی نقل کرے لگے ،پوسٹ وائرل

پاکستان کیخلاف تاریخی فتح، شانتو  میسی کی نقل کرے لگے ،پوسٹ وائرل

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک )بنگلادیش نے پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تو خوشی میں بنگال ٹائیگرز کے کپتان نجم الحسن شانتو ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کی نقل کرنے لگے ۔

تاریخی فتح کے بعد نجم الحسن شانتو نے ایک دلکش سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی جس میں وہ سٹار فٹبالر لیونل میسی کی نقل کرتے دیکھائی دیئے ۔نجم الحسن کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر ٹرافی کو اپنے ساتھ لیکر بیڈ پر سو رہے ہیں۔جس کے کیپشن پر گڈ مارننگ لکھا ہے ۔بنگلادیشی کے کپتان نے لیونل میسی کی مشہور تصویر کی نقل کی، جہاں وہ 2022 میں فیفا ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ سوتے ہوئے نظر آئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں