سکاٹ لینڈ کے سپنر ایک بار پھر متنازع انداز میں وکٹ سے محروم

سکاٹ لینڈ کے سپنر ایک بار پھر  متنازع انداز میں وکٹ سے محروم

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سکاٹ لینڈ کے سپنر مارک واٹ کو ایک بار پھر متنازع انداز میں وکٹ سے محروم کردیا گیا۔۔

 یہ واقعہ آسٹریلیا سے پہلے ٹی 20 کے دوران پیش آیا جب انہوں نے امپائر کے قریب سے گیند کی۔مارک واٹ کے ہاتھ سے نکلنے کے بعد اچانک جوش لٹل وکٹ کے سامنے سے ہٹ گئے ، جس پر بال نے سٹمپس اڑا دیں۔امپائر ڈیوڈ میک لین نے اسے ڈیڈ بال قرار دے دیا، اسی طرح کا واقعہ پہلے بھی ہوا، تب بھی بولر مارک واٹ تھے۔

 ، اس بار بھی ڈیڈ بال قرار دیے جانے پر کراؤڈ کی جانب سے ہوٹنگ بھی ہوئی ۔اس سے قبل جون میں عمان کے خلاف میچ میں بھی اسی قسم کی ڈلیوری پر حریف بیٹر کے ہٹنے اور مڈل سٹمپ اکھڑنے کے باوجود امپائر نے ڈیڈ بال قرار دے دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں