بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کانگریس میں شامل

 بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ  کانگریس میں شامل

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک ) اولمپکس ریسلنگ مقابلوں کے فائنل میں پہنچنے والی بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ریسلر بجرنگ پونیا نے بھی انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔

 دونوں ریسلرز نے 2دن قبل بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی جس کے بعد کانگریس میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا اگلے ماہ بھارتی ریاست ہریانہ میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں حصہ لیں گے اور اس کے لیے ونیش پھوگاٹ نے ریلوے کی ملازمت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں