بھارت رواں ماہ 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے بنگلہ دیش کی میزبانی کرے گا
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارت رواں ماہ 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے بنگلہ دیش کی میزبانی کرے گا۔
بھارت کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی ،2ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا ۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 6 اکتوبر کو ہوگا ۔