بیڈمنٹن چیمپئن شپ :گرلز ڈبل میں ردااور مدیحہ کی جیت

بیڈمنٹن چیمپئن شپ :گرلز ڈبل میں ردااور مدیحہ کی جیت

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور مطاہر بیڈ منٹن اکیڈمی کے زیر اہتمام شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں یوم دفاع پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں راولپنڈی کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

 گرلز ڈبل میں ردااور مدیحہ کی جوڑی کا سارہ اور عالیہ سے فائنل میچ ہوا جو ردا اور مدیحہ نے جیت لیا۔ بوائز انڈر 12میں زوالنورین فاتح جبکہ سید روحان رنرز اپ رہے ۔مینز ڈبل کا مقابلہ افنان اور فہد نے جیتا جبکہ قاسم اور یاور رنرز اپ رہے ۔مینز سنگل کا مقابلہ احتشام نے جیتا اور فیض منج رنرز اپ رہے ،چیمپئن شپ کے اختتام پر لاہور سے آئی ہوئی ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یاسمین اختر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی اور مطاہر سہیل نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات کیساتھ ساتھ میڈلز اور سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں