یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، حفیظ، شعیب ملک سمیت متعددپاکستانی حصہ ہونگے

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، حفیظ، شعیب ملک سمیت متعددپاکستانی حصہ ہونگے

ٹیکساس (سپورٹس ڈیسک )یو ایس ماسٹرز ٹی ٹین لیگ کا دوسرے سیزن 8 سے 17 نومبر تک ٹیکساس میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سے سابق کپتان محمد حفیظ، شعیب ملک، کامران اکمل اور رومان رئیس سمیت دیگر شرکت کر ینگے ۔

دوسری جانب بھارت کے ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، ویسٹ انڈین ٹیم کے شہرت یافتہ سابق آل راؤنڈر ڈیوین براوو اور آسٹریلوی سابق کپتان ایرون فنچ جیسے کھلاڑی بھی یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کا حصہ ہونگے ،کیلی فورنیا بولٹس نے پاکستانی کرکٹر حسین طلعت کو اور ڈیٹرائٹ فالکنز نے قومی فاسٹ بولر عمران خان جونیئر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے ۔نیویارک واریئرز کی ٹیم میں محمد حفیظ، سہیل تنویر، مصباح الحق، سہیل خان اور عمید آصف شامل ہیں۔اس کے علاوہ شعیب ملک اور محمد عرفان ایٹلانٹا رائیڈرز کی ٹیم میں جلوہ گر ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں