طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے طیب اکرام اگلی 4 سالہ مدت کیلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ۔

لاہور میں پیدا ہونے والے طیب اکرام کے مقابلے میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدارت کے انتخاب کیلئے ڈیڈ لائن تک کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے ۔طیب اکرام کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان 9 نومبر کو مسقط میں ہونے والے ایف آئی ایچ کانگریس کے اجلاس میں ہوگا۔طیب اکرام نے ایف آئی ایچ کے دوسری بار صدر منتخب ہو کر نئی تاریخ رقم کردی ہے ، وہ اسوقت بھی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے 2022 میں بھارت کے نریندر بٹرا کے 2 سال بعد مستعفی ہونے پر دو سال کیلئے کے انتخاب میں طیب اکرام نے بیلجئیم کے مارک کونڈرم کو 47 کے مقابلے میں 79 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں