افغانستان ‘نیوزی لینڈ ٹیسٹ : تیسرے روز کا کھیل بھی منسوخ

افغانستان ‘نیوزی لینڈ ٹیسٹ : تیسرے روز کا کھیل بھی منسوخ

نوئیڈا (سپورٹس ڈیسک )بھارت کے شہر نوئیڈا میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز بھی بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

کھیل محض ایک گھنٹے کے بعد ہی ختم کرنے کا اعلان کیاگیا،قبل ازیں پہلے اوردوسرے روزبھی کھیل نہیں ہوسکاتھا۔دوسری طرف افغان کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے دعویٰ کیا کہ نوئیڈاسٹیڈیم سے زیادہ اچھی سہولیات افغان سٹیڈیمز میں ہیں۔عہدیدار نے مزید دعویٰ کیا کہ میچ کی میزبانی لکھنؤ یا دہرادون میں کرنا چاہتے تھے تاہم بھارتی بورڈ نے ہماری درخواست کو ٹھکرادیا اور پھر کوئی آپشن نہیں بچا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں