پی ایس بی:مختلف فیڈریشنز کو جاری فنڈز کی تفصیلات جاری

پی ایس بی:مختلف فیڈریشنز کو جاری فنڈز کی تفصیلات جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اسپورٹس بورڈ ( پی ایس بی ) نے گزشتہ 5 سال کے دوران مختلف فیڈریشنز اور ایتھلیٹس کو 1 ارب سے زائد کے فنڈز دیئے ۔

پی ایس بی نے مالی سال 20-2019ء سے لے لیکر مالی سال 24-2023ء تک کے فنڈز کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈال دیں جس کے مطابق پی ایس بی سے جاری فنڈز کا بڑا حصہ گزشہ دو سال میں دیا گیا، مالی سال 24-2023ء میں مختلف فیڈریشنز اور پلیئرز میں 50 کروڑ سے زائد تقسیم کیے گئے ۔مالی سال 23-2022 کے دوران پی ایس بی نے 42 کروڑ سے زائد اور 20-2019ء میں صرف ڈھائی کروڑ جبکہ21-2020ء میں سوا 4 کروڑ جاری کیے ۔پی ایس بی کی جانب سے 22-2021ء میں فیڈریشنز کو 6 کروڑ 95 لاکھ روپے جاری کیے گئے ۔پاکستان والی بال فیڈریشن کو گزشتہ 5 سال میں ساڑھے 11 کروڑ سے زائد فنڈز ملے ، 24-2023ء میں والی بال فیڈریشن کو 10 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 5 سال میں پی ایس بی سے 10 کروڑ 36 لاکھ روپے کے فنڈز ملے ۔دستاویز کے مطابق پی ایچ ایف کو پچھلے مالی سال میں ہی 5 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد دیئے گئے ۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن کو 5 سال میں 10 کروڑ روپے سے زائد ملے ، اے ایف پی کو مالی سال 24-2023ء میں 7 کروڑ روپے کی فنڈنگ ہوئی۔نیٹ بال فیڈریشن کو 5 سال میں 7 کروڑ روپے کی فنڈنگ ہوئی جبکہ پچھلے 2 سال کی فنڈنگ ساڑھے 6 کروڑ روپے دیئے گئے ۔تائیکوانڈو فیڈریشن کو 5 سال میں 6 کروڑ روپے ، ٹینس فیڈریشن کو 4 کروڑ 86 لاکھ روپے جبکہ اسکواش فیڈریشن کو 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں