چیمپئنز ون ڈے کپ کو آئین میں شامل کرنے کی تجویز

  چیمپئنز ون ڈے کپ کو آئین میں شامل کرنے کی تجویز

فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فیصل آباد میں بورڈ آف گورنرز کے 74ویں اجلاس کی صدارت کی جس میں چیمپئنز ون ڈے کپ کو بورڈ کے آئین میں شامل کرنے کی تجویزدی گئی ۔

بورڈ آف گورنرز نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ چیمپئنز کپ کو جس میں ٹی ٹونٹی اور چار روزہ فارمیٹ کے ایونٹس شامل ہیں، پی سی بی کے آئین 2014 میں شامل کیا جائے تاکہ یہ سالانہ حصہ بن جائے تاکہ اس سے پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں تسلسل اور مستقل مزاجی مزید آئے گی۔ پی سی بی کو اقبال سٹیڈیم کا مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں