ساف انڈر 17 چیمپئن شپ:قومی ٹیم کی شمولیت پرسوالیہ نشان

 ساف انڈر 17 چیمپئن شپ:قومی ٹیم کی شمولیت پرسوالیہ نشان

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قومی جونیئر فٹبال ٹیم کی ساف انڈر17 چیمپئن شپ میں شمولیت پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے قومی انڈر 17 فٹبال ٹیم کی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے این او سی کی دوبارہ درخواست جمع کروانے سے معذوری ظاہر کردی ۔ بورڈ نے چھ ستمبر کو دوبارہ مکمل دستاویزات جمع کروانے کا کہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف وقت کی کمی کے باعث دوبارہ درخواست تیار کرنے سے قاصر ہے ۔ چیمپئن شپ 20 ستمبر سے بھوٹان میں ہوگی۔ ٹیم کو 16 ستمبر کو ایونٹ کے لیے روانہ ہونا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں