اولمپکس میں کوالیفائی نہ کرنے پر خودکشی کا ارادہ کیا:بھارتی ایتھلیٹ ہرملن بینس
ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارت کی ایشین سلور میڈلسٹ ایتھلیٹ ہرملن بینس نے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہ کرنے کی وجہ سے ڈپریشن اور تناؤ کا شکار ہو گئی تھی ۔۔۔
ایک موقع ایسا آیا کہ سب کچھ چھوڑ کر میں نے خودکشی کرنے کا سوچنا شروع کر دیا تھا۔ اس لمحے کو میں نے ایک مثال بنانے کے لیے استعمال کیا اور نوجوان ایتھلیٹس کو متاثر کرنے کے لیے پیغام دیا۔ میرا پیغام تھا کہ سپورٹس کو انجوائے کریں، دباؤ میں نہ آئیں۔ والدین کو میرا پیغام ہے کہ بچوں کو جو وہ چاہتے ہیں کرنے دیں۔ آپ کا جو بھی پروفیشن ہے اسے انجوائے کریں۔یادرہے کہ ہرملن بینس پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھیں۔