برلن میراتھن:ایتھوپیا کے ایتھلیٹس نے مردوں اور خواتین کی دوڑ جیت لی

 برلن میراتھن:ایتھوپیا کے ایتھلیٹس  نے مردوں اور خواتین کی دوڑ جیت لی

برلن (سپورٹس ڈیسک )برلن میراتھن میں ایتھوپیا کے ایتھلیٹس چھائے رہے ، مردوں اور خواتین کی دوڑ میں فتح حاصل کرلی۔

ایتھوپیا کے 24 سالہ ملکیسا مینگیشا نے کینیا کے سائبرین کوٹ کو صرف پانچ سیکنڈز سے ہرا کردو گھنٹے تین منٹ 17 سیکنڈز میں مینز ایونٹ میں کامیابی حاصل کی، ویمن ایونٹ میں ایتھوپیا ہی کی 26 سالہ ٹائیگسٹ کیتیما دو گھنٹے 16 منٹ 42 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں