بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ ایک اور مقدمے میں نامزد

بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی  مرتضیٰ ایک اور مقدمے میں نامزد

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک )بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کو ایک اور مقدمے میں نامزد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرفی مرتضیٰ کے خلاف غیر قانونی وصولیوں اور شیئر کی زبردستی منتقلی کے الزام میں ایف آر درج ہوئی ہے ۔سابق کپتان کے ساتھ 6 دیگر افراد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرفی مرتضیٰ پر بی پی ایل کی ٹیم سلہٹ اسٹرائیکرز کی غیر قانونی وصولیوں اور شیئر کی منتقلی کا الزام ہے ۔ کیس سلہٹ اسٹرائیکرز کے سابق چیئرمین سرور غلام چودھری نے مقامی پولیس سٹیشن میں درج کرایا ہے ۔واضح رہے کہ مشرفی مرتضیٰ حالیہ تحریک کے دوران طالب علموں پر حملے کے کیس میں بھی نامزد ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں