پی سی بی میں ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کا عہدہ متعارف، اشتہار جاری
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی سی بی نے ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کا عہدہ متعارف کرواتے ہوئے اس کی پوزیشن کے لیے اشتہار جاری کردیا۔
ہیڈ آف یوتھ ڈولپمنٹ کی انڈر 13 سے لے کر انڈر 19 تک کرکٹ کی ڈیویلپمنٹ کو پروموٹ کرنے کی ذمہ داری ہوگی،ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کے لیے پی سی بی لیول 2 ایکریڈیشن کے ساتھ کم از کم 50 ٹیسٹ یا ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا کھیلنا ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ امیدوار 24 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔