ویمنز ورلڈ کپ:بھارت نے سری لنکا جنوبی افریقہ نے سکاٹ لینڈکوہرادیا

 ویمنز ورلڈ کپ:بھارت نے سری لنکا  جنوبی افریقہ نے سکاٹ لینڈکوہرادیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دیدی۔

بھارت کے 172 رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 90 رنز بناسکی،ادھر گیارہویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سکاٹ لینڈ کو 80 رنز سے ہرایا،سکاٹ لینڈ کی ٹیم 167 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 17.5 اوورز میں 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں