ٹینس سٹار رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ٹینس سٹار رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹینس کی دنیا کے سُپر اسٹار کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

 22 گرینڈ سلم جیتنے والے 38 سالہ رافیل نڈال اس سیزن کے اختتام پر کھیل سے ریٹائر ہو جائیں گے ۔وہ اپنا آخری ایونٹ اس سال ڈیوس کپ کی صورت میں کھیلیں گے جو نومبر میں ہو گا۔رافیل نڈال نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شائقین کو بتانا چاہتا ہوں کہ ٹینس سے ریٹائر ہو رہا ہوں، سچ تو یہ ہے کہ میرے کچھ سال مشکل رہے خاص طور پر یہ آخری 2 سال مشکل تھے ۔واضح رہے کہ رافیل نڈال نے اپنے کیریئر میں 14 فرنچ اوپن سمیت 22 گرینڈ سلم جیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں