ٹیسٹ میں جوپانچ دن اچھا کھیلتا وہ بہتررزلٹس حاصل کرتا: ٹم نیلسن

ٹیسٹ میں جوپانچ دن اچھا کھیلتا وہ  بہتررزلٹس حاصل کرتا: ٹم نیلسن

ملتان (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے مشکل فارمیٹ ہے ، ٹیسٹ میں جو پانچ دن اچھا کھیلتا وہ بہتر رزلٹس حاصل کرتاہے ۔

ملتان سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ ٹیم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے خلاف ٹیمیں تیاری کے ساتھ آرہی ہیں ۔ بعد ازاں انگلینڈ ٹیم کے بیٹسمین ہیری بروک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلی اننگز میں ملتان کی بیٹنگ وکٹ کو میں نے استعمال کیا اور بڑاسکور کیا۔،میں سکور کر کے بہت تھک گیا تھا،چاہتا ہوں ہماری ٹیم میچ جیتے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں