ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد کاکراچی میں انتقال

ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا  کے والد کاکراچی میں انتقال

کراچی (سپورٹس ڈیسک )ٹی20 ورلڈکپ میں شریک قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد کراچی میں انتقال کرگئے ۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جس کے باعث وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ویمن ٹیم کی کپتان کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں