پاکستانی کھلاڑیوں کو مناسب ماحول فراہم کیا جائے مکی آرتھر

پاکستانی کھلاڑیوں کو مناسب ماحول فراہم کیا جائے مکی آرتھر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھرنے کہاہے کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی باصلاحیت اور اہل ہیں۔۔

انہیں مستقل مزاجی، مناسب ماحول اور بہتر انتظامی ڈھانچہ دیا جائے ۔مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے فالوور کے طور پر خیالات کا اظہار کر رہا ہوں۔ کھلاڑیوں کو اچھا ماحول ملے گا تو وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے ۔ میڈیا پر کی گئی منفی باتیں اور ایجنڈے ٹیم کے حق میں ٹھیک نہیں۔ کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ تشہیر ان کے ذہن میں غلط فہمی پیدا کرتی ہے ، وہ خود کو اصلیت سے زیادہ بڑا سمجھتے ہیں۔پاکستان کے لیے کھیلنا سب سے بہترین وقت ہونا چاہیے ۔ پاکستانی کھلاڑی بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور وہی درست کھلاڑی ہیں جو میدان میں موجود ہونے چاہئیں، لیکن ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ضروری ہے کہ انتخاب، ماحول اور انتظامیہ میں تسلسل پیدا کیا جائے ۔ کھلاڑیوں کو ایک واضح ڈھانچے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مکمل فوکس کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں استعمال کرنے کے لیے ایک منظم اور پروفیشنل ماحول کی ضرورت ہے تاکہ وہ پوری توجہ کے ساتھ کارکردگی دکھا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں