والد کی تدفین، فاطمہ ثنا کیویز کیخلاف میچ میں ٹیم جوائن کرلیں گی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئیں۔۔۔
ان کے والد جمعرات کو انتقال کرگئے تھے اوروہ یواے ای سے پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی پہنچیں تھی تاہم گزشتہ روز تدفین کے بعد وہ آج د وبارہ کیویز کیخلاف میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیں گی۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فاطمہ ثنا کی غیر موجودگی میں منیبہ علی نے ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے تھے ۔