ہاکی فیڈریشن میں جنریٹر سے عارضی بجلی بحال

ہاکی فیڈریشن میں جنریٹر  سے عارضی بجلی بحال

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر کی عارضی طورپر بجلی بحال ہو گئی ۔۔نجی ٹی وی کے مطابق فیڈریشن حکام نے جنریٹر کے ذریعے

 نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں موجود ہیڈکواٹرز میں لائٹس اور پنکھے چلانے کا بندوبست کرلیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف حکام کا موقف ہے کہ حیدر حسین جب بطور سیکرٹری آفس آکر معاملات دیکھ رہے تھے تو انہوں نے بجلی کے بلز کی ادائیگی بروقت یقینی نہیں بنائی، جس سے اب بھاری واجبات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔حکام کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ معاملات کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے ۔سپورٹس بورڈ پنجاب نے 69 لاکھ روپے کے بلز ادا نہ کرنے پر جمعے سے ہاکی فیڈریشن کی بحلی بند کر رکھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں