لگتا ہے یہ پچ ہر روز مختلف ہوتی جائیگی:بین ڈکٹ

لگتا ہے یہ پچ ہر روز مختلف  ہوتی جائیگی:بین ڈکٹ

ملتان(سپورٹس ڈیسک)انگلش ٹیم کے بیٹر اور سنچری میکر بین ڈکٹ نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ پچ ہر روز مختلف ہوتی جائیگی۔۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پچ پر سپن زیادہ ہوا ہے ، مجھے لگتا ہے کہ مزید سپن ہوگا۔چوتھی اننگز اس پچ پر آسان نہیں ہوگی۔دوسری طرف قومی ٹیم کے آف سپنر ساجد خان نے کہا کہ جو روٹ ایک بڑا کھلاڑی ہے ،ان کی وکٹ لینے پر خوشی ہے ،کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کو جلدی آؤٹ کر لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں