پاکستانی باکسرحامد خان نے برٹش ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کراچی(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کے ایک نوجوان باکسر حامد خان سواتی نے ملک کیلئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا اور باکسنگ کا برٹش ٹائیٹل جیت لیا۔
حامد خان سواتی نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہونیوالی مڈل ویٹ ٹائٹل فائٹ میں کامیابی حاصل کر کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ مانسہرہ کے علاقے ڈھوڈیا ل کے رہائشی حامد خان سواتی نے کہا کہ حکومت سپانسر کرے تاکہ میں دنیا کے مزید ٹائٹل ملک کیلئے جیت سکوں۔