ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی

ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات  کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی

کینبرا(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی۔ ڈیوڈ وارنر بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی پھر سے قیادت کرینگے اور سڈنی تھنڈر نے ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی ہے ۔

کپتانی ملنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ سڈنی تھنڈر کی دوبارہ کپتانی کرنے کی میرے نزدیک بڑی اہمیت ہے ، میرے نام کے آگے اب کپتان لکھا گیا ہے مجھے اس کی بہت خوشی ہے ۔ واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل2018 کے بعد ڈیوڈ وارنر پر کپتانی کرنے پر تاحیات پابندی کا سامنا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں