شائقین کرکٹ نے بھارت کی جگہ سری لنکا کا نام تجویز کر دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی جگہ کون لے گا۔۔
سوشل میڈیا پر تجاویز سامنے آ گئیں۔ ایکس پر آئس لینڈ کرکٹ کے آفیشل اکاؤنٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی آراء جاننے کے لیے سوال کیا کہ ‘2025 کی چیمپیئنز ٹرافی میں ہندوستان کی جگہ کون سی ٹیم لے گی؟’ اس پول کے کمنٹس میں صارفین نے سری لنکا کا نام بڑی تعداد میں تجویز کیا۔صرف یہی نہیں بلکہ دیگر شائقینِ کرکٹ کی بھی یہی خواہش ہے کہ اگر بھارت پاکستان آ کر چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیل سکتا تو پاکستان کو بھی نرمی دکھانے کی ضرورت نہیں ہے کہ بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ پاکستان میں منعقد کیا جائے۔
، اس ٹورنامنٹ کا ایک بھی میچ پاکستان سے باہر نہ کھیلا جائے ۔