قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے آخری رائونڈ کا آغاز

قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے آخری رائونڈ کا آغاز

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں اور آخری رائونڈ گزشتہ روز شروع ہوگیا۔

 پہلے دن کی خاص بات لاہور وائٹس کے نوجوان بولر عبید شاہ کی لاڑکانہ کے خلاف8 وکٹوں کی شاندار کارکردگی تھی۔ایبٹ آباد کے محمد بلال اور لاہور بلوز کے قاسم اکرم نے سنچریاں سکور کیں۔مرغزار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں لاڑکانہ کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف 202 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔عبیدشاہ نے 79 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں ۔لاہور وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر 121 رنز بنائے تھے ۔ نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم اسلام آباد کے خلاف202 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ اسلام آباد نے کھیل ختم ہونے پر5 وکٹوں پر 72 رنز بنائے تھے ۔میرپور سٹیڈیم میں کراچی بلوز کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف 171 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔سیالکوٹ نے جواب میں ایک وکٹ پر59 رنز بنائے تھے ۔ایبٹ آباد سٹیڈیم میں بہاولپور کی ٹیم کراچی وائٹس کے خلاف 248 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اشفاق کرکٹ گرائونڈ چارسدہ میں آزاد جموں کشمیر کی ٹیم ملتان کے خلاف 188 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ملتان نے کھیل ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 117 رنز بنائے تھے ۔ ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد کی ٹیم حیدرآباد کے خلاف 290 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ حیدرآباد نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر59 رنز بنائے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں