ورلڈ جونیئر ٹینس ، طلحہٰ خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ جونیئر ٹینس ، طلحہٰ خان  کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 80 جونیئر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔

بوائز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں احمد نیل قریشی نے ہم وطن کھلاڑی اسد زمان کو،کورین کھلاڑی سیون جے نے سری لنکن کھلاڑی آہیل کلیل کو،چینی کھلاڑی ایکسیویوآن گو نے پاکستانی کھلاڑی محمد سالار خان کو، محمد طلحہٰ خان نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی پاتھم لوساکولپورن کو، بلال عاصم نے کورین کھلاڑی ییونمو جنگ کو،کورین کھلاڑی منوو کم نے پاکستانی کھلاڑی محمد حیدر آل رضوان کو اور ابوبکر طلحہٰ نے کورین کھلاڑی ہو جون پارک کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں