سعودی عرب کیخلاف فیفا دوستانہ میچ کیلئے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے 7 دسمبر کو دوحہ میں ہونے والے سعودی عرب کے خلاف فیفا دوستانہ میچ کے لئے ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا ۔
فیڈریشن کے مطابق ہیڈ کوچ عدیل رزقی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کھلاڑیوں میں گول کیپر نیشا اشرف، آرزو اور جینہ فاروقی، ڈیفینڈر ماریہ خان (کپتان)، سارہ خان، مشعل بھٹی، صوفیہ قریشی، مہرین گل، فاطمہ ناصر اور نزالیہ صدیقی، مڈفیلڈر سوہا ہیرانی، رامین فرید، آمنہ حنیف، ثنا مہدی اور عالیہ صادق، فارورڈ زحمینہ ملک، اسرا خان، نادیہ خان، انمول حرا اور ایمان مصطفی شامل ہیں۔