پاکستان ویمن ٹیم پلیئرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی تاحال ادائیگیاں نہ ہوسکیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ادائیگیاں تاحال نہیں ہوسکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیم کی بیشتر کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر تاحال دستخط نہیں کیے ۔۔
جس کی وجہ سے ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی ہے ۔پی سی بی نے نومبر کے وسط میں 16کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا، جس میں رواں سال کھلاڑیوں کی تعداد 20سے کم کرکے 16کی گئی۔اس سال کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ میں رد و بدل کیا گیا، اُن کو 25-2024ء کے لیے ایک سال کا نیا کنٹریکٹ دیا گیا ۔رواں سال پی سی بی نے بجٹ کی منظوری کے موقع پر ویمن ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔