چیمپیئنز ٹرافی:بھارتی مفاد کیلئے براڈ کاسٹرز کا خط لیک کردیا گیا

چیمپیئنز ٹرافی:بھارتی مفاد کیلئے براڈ کاسٹرز کا خط لیک کردیا گیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارت کی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر شروع ہونے والے تنازع کے بیچ براڈکاسٹرز کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کی کرکٹ فینز میں مقبولیت بہت زیادہ ہے اور آئی سی سی کو سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرتی ہے ۔بھارتی بورڈ نے اپنے پیسے اور آئی سی سی کے انڈین سپانسرز کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا اور ہائبرڈ ماڈل کا آپشن دیا تھا جس پر چیئرمین پی سی بی نے سخت موقف اپنایا تھا، تاہم اب خط میں بات سامنے آئی ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ سے بیک آف کرگئی تو انہیں مالی نقصان ہوگا جبکہ پاکستان کے جانے سے ٹورنامنٹ کو کم نقصان اٹھانا پڑے گا۔آئی سی سی چیئرمین کی کرسی جے شاہ کو ملتے ہی خط لیک ہونے پر سوال اُٹھ رہے ہیں جبکہ سٹار انڈیا کے خط میں اپنے مؤقف کی وضاحت کے لیے بتایا گیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میڈیا رائٹس کی مجموعی قیمت 750 ملین امریکی ڈالر ہے ، اگر انڈیا ایونٹ سے باہر ہوتا ہے تو آئی سی سی کو 750 امریکی ڈالر میں سے 90 فیصد کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔دوسری صورت یہ ہے کہ پاکستان کی ایونٹ میں غیر موجودگی سے یہ نقصان صرف 10 فیصد ہوگا۔واضح رہے ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر دونوں بورڈز کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اوراس حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج کو ہوگی، میٹنگ میں چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں