چیمپئنز کپ:سٹالینز نے لائنز کو12رنزسے شکست دیدی

چیمپئنز کپ:سٹالینز نے لائنز کو12رنزسے شکست دیدی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)بحریہ ٹائون چیمپیئنز ٹی20 کپ کے چوتھے میچ میں اے بی ایل سٹا لینز کی ٹیم نے نورپور لائینز کی ٹیم کو12 رنز سے ہرا دیا۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے تیسرے روز چوتھا میچ اے بی ایلسٹالینز اور نورپور لائنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں نور پور لائینز کے کپتان امام الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا،اے بی ایل سٹا لینز کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنزبنائے ،حسین طلعت نے 51 رنز ناٹ آئوٹ ، شعیب ملک نے 39 رنز، معاذ صداقت نے 32 رنز اورمحمد حارث نے 25 رنز بنائے ۔نور پور لائینز کی جانب سے موسیٰ خان نے 2 جبکہ عامر یامین اور فیصل اکرم ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں نورپور لائینز کی ٹیم 20اوورز میں7وکٹ پر150 رنز بنا سکی ،امام الحق نے 43 ، حسن نوازنے 30 ، خوشدل شاہ نے 28 اورعامر یامین نے 27 رنز ناٹ آئوٹ بنائے ۔اے بی ایل سٹالینز کی جانب سے شعیب ملک ، عثمان طارق اور زمان خان 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سٹا لینز کے شعیب ملک کو آل رائونڈ کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں